دلجیت دوسانج پر جب موبائل اُچھالا گیا تو انہوں نے ردعمل میں کیا کیا؟

image

یوں تو دلجیت دوسانج آئے روز خبروں کی زینت بنتے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ اپنے کسی گانے یا فلم کی نہیں بلکہ ایک مختلف وجہ سے شہ سرخیوں میں ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈیا کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج گذشتہ ہفتے سے اپنے کنسرٹ اور میوزک شوز کی وجہ سے پیرس میں موجود ہیں۔

تاہم اسی دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانج پر کنسرٹ میں موجود کسی شخص کی جانب سے موبائل فون اچھالا گیا۔

اس وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھنے والی اہم بات دراصل دلجیت دوسانج کی جانب سے اس پر دیا جانا والا ردعمل ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کنسرٹ میں موجود کسی شخص کی جانب سے ان پر موبائل اچھالا جاتا ہے تو وہ اس کا بڑا ہی عاجزانہ ردعمل دیتے ہیں۔

پہلے تو دلجیت دوسانج مسکراتے ہیں اور پھر فرش پر پڑا موبائل اٹھا کر واپس اس شخص کے حوالے کرتے ہیں۔

اس دوران دلجیت دوسانج کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ اپنا موبائل رکھ لیں پہا جی۔‘ صرف یہی نہیں دلجیت دوسانج نے اس کے بعد اپنی جیکٹ بھی اپنے ایک پرستار کو تحفے میں دی۔

    View this post on Instagram           A post shared by Just Hasley Things | Achal Manchanda (@just.hasley.things)

دلجیت دوسانج کا ’دل لومناتی ٹور‘ جلد ہی انڈیا میں بھی شروع ہونے جارہا ہے۔ اس ٹور کا پہلا کنسرٹ 26 اکتوبر کو جوہر لال نہرو سٹیڈیم دلی میں ہوگا۔ اس کے بعد بالترتیب حیدر آباد، احمد آباد، لکنھؤ، پونے، کلکتہ، بینگلور، اندھور، چندی گڑھ اور گواہٹی میں بھی کنسرٹ ہوں گے۔

دلجیت دوسانج گذشتہ برس کیلیفورنیا میں ہونے والے کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں پرفارم کرنے کے بعد ایک عالمی ستارے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

دلجیت دوسانج کی درجنوں میوزک ایلبمز ہیں جنہں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہے جبکہ وہ کئی فلموں میں بھی مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔

رواں سال سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی بائیو پک ’امر سنگھ چمکیلا‘ ان کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.