بڑے شہابی پتھر کے زمین سے ٹکرانے کا خطرہ

image

ماہرین نے 2029 میں زمین کے قریب سے ایک بڑے شہابی پتھر کے گزرنے اور اس سے منسلک خطرے کی پیشگوئی کی ہے۔

شہابی پتھر کو Apophis کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب “تباہی کا خدا” ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ اپریل 2029 میں یہ شہابی پتھر زمین کے قریب پہنچ جائے گا۔

اگرچہ اس کے سیارے کے ساتھ براہ راست ٹکرانے کا خطرہ انتہائی کم ہے تاہم نئی تحقیق بتاتی ہے کہ اگر چھوٹے سیارچے یا خلائی چٹانیں Apophis سے ٹکراتی ہیں تو وہ زمین کے مدار میں داخل ہوسکتا ہے۔

Apophis جس کا قطر 340 اور 450 میٹر کے درمیان ہے، زمین کے 37,000 کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا- یہ براہ راست آنکھ سے بھی نظر آسکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر چھوٹے سیارچے یا خلائی چٹانیں اپوفس سے ٹکرائیں تو وہ ممکنہ طور پر اس کی رفتار کو تبدیل کر سکتی ہیں اور اس کے مضمرات نمایاں ہیں۔

اگرچہ اپوفس تقریباً اتنا ہی چوڑا ہے جتنا کہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ اونچی ہے لیکن اس طرح کے تصادم اس کے راستے کو ری ڈائریکٹ کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.