دلجیت دوسانجھ پر جب موبائل اُچھالا گیا تو انہوں نے ردعمل میں کیا کیا؟

image

یوں تو دلجیت دوسانجھ آئے روز خبروں کی زینت بنتے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ اپنے کسی گانے یا فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک مختلف وجہ سے شہ سرخیوں میں ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈیا کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ گذشتہ ہفتے سے اپنے کنسرٹ اور میوزک شوز کی وجہ سے پیرس میں موجود ہیں۔

تاہم اسی دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ پر کنسرٹ میں موجود کسی شخص کی جانب سے موبائل فون اچھالا گیا۔

اس وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھنے والی اہم بات دراصل دلجیت دوسانجھ کی جانب سے اس پر دیا جانا والا ردعمل ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کنسرٹ میں موجود کسی شخص کی جانب سے ان پر موبائل اچھالا جاتا ہے تو وہ اس کا بڑا ہی عاجزانہ ردعمل دیتے ہیں۔

پہلے تو دلجیت دوسانجھ مسکراتے ہیں اور پھر فرش پر پڑا موبائل اٹھا کر واپس اس شخص کے حوالے کرتے ہیں۔

اس دوران دلجیت دوسانجھ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ اپنا موبائل رکھ لیں پہا جی۔‘ صرف یہی نہیں دلجیت دوسانجھ نے اس کے بعد اپنی جیکٹ بھی اپنے ایک پرستار کو تحفے میں دی۔

    View this post on Instagram           A post shared by Just Hasley Things | Achal Manchanda (@just.hasley.things)

دلجیت دوسانجھ کا ’دل لومناتی ٹور‘ جلد ہی انڈیا میں بھی شروع ہونے جارہا ہے۔ اس ٹور کا پہلا کنسرٹ 26 اکتوبر کو جواہر لال نہرو سٹیڈیم دلی میں ہوگا۔ اس کے بعد بالترتیب حیدر آباد، احمد آباد، لکنھؤ، پونے، کلکتہ، بینگلور، اندور، چندی گڑھ اور گواہٹی میں بھی کنسرٹ ہوں گے۔

دلجیت دوسانجھ گذشتہ برس کیلیفورنیا میں ہونے والے کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں پرفارم کرنے کے بعد ایک عالمی ستارے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کی درجنوں میوزک ایلبمز ہیں جنہں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہے جبکہ وہ کئی فلموں میں بھی مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔

رواں سال سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی بائیو پک ’امر سنگھ چمکیلا‘ ان کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.