پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق ایک اور ویڈیو پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
دراصل یہ ویڈیو کچھ سال پرانی ہے جو کہ دوبارہ سے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ، "کرسٹیانو رونالڈو مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں"۔
لیکن جب صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر غور کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ رونالڈو نہیں بلکہ ان سے ملتا جلتا کوئی شخص ہے۔
ہمشکل کا پتہ چلنے کے بعد صارفین نے اس پر تحقیق شروع کردی کہ یہ کون ہے اور کہاں کا رہائشی ہے۔
درحقیقت اس ویڈیو میں نظر آنے والا شخص عراقی نژاد برطانوی شہری بیور عبداللّٰہ ہیں، انہوں نے مسجد میں قرآن پاک پڑھتے ہوئے اپنی ویڈیو بنا کر ٹِک ٹاک پر شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر اب تک 12 ملین ویوز آ چُکے ہیں۔