میرا خاندان کپور نہیں شیخ ہے، جاوید شیخ کا رد عمل

image

سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو بھارت کے کپور خاندان جیسا قرار دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خاندان کپور نہیں شیخ ہے۔

ایک پروگرام میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی بیٹی مومل شیخ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے خاندان کا موازنہ بھارت کے کپور خاندان سے کیا تھا۔

اس پر جاوید شیخ نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے 9 یا 10 لوگ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اگر وہ وہاں کا کپور خاندان ہے تو ان کا شیخ خاندان ہے۔

سنیتا مارشل اور طوبیٰ انوار نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کر دی

جاوید شیخ نے بتایا کہ وہ اور ان کے بچے، بہروز سبزواری ان کا بیٹا اور بیوی بھی ہیں جب کہ سلیم شیخ اور ان کی بیٹی بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

انہوں نے اپنے بچوں کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار اور شخصیت بھی اچھی ہے جب کہ وہ بطور اداکار بھی بہتر کام کر رہے ہیں اور اس بات کی گواہی شوبز انڈسٹری کے دوسرے لوگ دیتے ہیں۔

جاوید شیخ نے کہا کہ جب انہیں اپنے بچوں کے کردار اور شخصیت سے متعلق بتایا جاتا ہے تو انہیں سن کر خوشی ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts