بالی وڈ کی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کا شادی کے 8 برس بعد شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

image

بالی وُڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کے لیے خلا کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق شادی کے آٹھ برس بعد اداکارہ نے شوہر محسن اختر میر سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جوڑے کی جانب سے ممبئی کے علاقے بینڈرا میں طلاق کی ضابطے کی کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ ارمیلا ماتونڈکر اور محسن اختر میر کے درمیان علیحدگی کا فیصلہ مشترکہ نہیں ہے.

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 50 برس کی اداکارہ نے بہت سوچ بچار کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم جوڑے کے درمیان طلاق کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Urmila Matondkar (@urmilamatondkarofficial)

دوسری جانب ارمیلا ماتونڈکر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ صرف 150 افراد کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں، تاہم ان میں اب محسن اختر میر شامل نہیں ہیں۔

البتہ ارمیلا ماتونڈکر نے انسٹاگرام سے شوہر محسن اختر میر کے ساتھ اپنی تصاویر تاحال نہیں ہٹائیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Urmila Matondkar (@urmilamatondkarofficial)

اداکارہ کے انسٹاگرام پروفائل پر جوڑے کی ایک ساتھ آخری فوٹو 2023 میں عید کے موقع پر پوسٹ کی گئی تھی جس کے کیپشن میں ارمیلا ماتونڈکر نے لکھا تھا کہ ’امن اور ہم آہنگی کی تمام دعائیں قبول ہوں۔ محبت، مہربانی اور شفقت غالب ہو۔‘

ارمیلا ماتونڈکر نے سنہ 2016 میں کشمیری بزنس مین اور ماڈل محسن اختر میر کے ساتھ شادی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ارمیلا ماتونڈکر اور محسن اختر میر کی ملاقات مشترکہ دوست منیش ملہوترا کے ذریعے ہوئی تھی، تاہم ان کی جانب سے اس معاملے پر تاحال خاموشی اختیار کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.