شاہ رخ خان سمیت بالی وُڈ ستاروں کی ابوظبی آمد، آئیفا ایوارڈ کا آغاز جمعے سے

image

بالی وُڈ سُپر سٹار شاہ رخ خان اںڈیا کے معرف ایوارڈ شو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) 2024 کی میزبانی کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق آئیفا 26 ستمبر کو دبئی میں منعقد ہو رہا ہے اور بالی وُڈ ستاروں کی بری تعداد دبئی پہنچ چکی ہے۔

شاہ رخ خان ایک لمبے عرصے بعد اپنے دوست کرہن جوہر کے ہمراہ آئیفا کی میزبای کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا کستا ہے اداکار جیسے ہی ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں سیکورٹی کے اپنے حصار میں لے لیا۔

ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ جینز اور سر پر کالی ٹوپی پہن رکھی ہے۔

ایئر پورٹ پر پہنچنے پر شاہ رخ خان نے اپنے فینز کو ہاتھ ہلایا اور ایک خوبصورت سی مسکراہٹ دی تاہم اس موقع پر شاہ رخ خان نے کالی عینک بھی پہن رکھی تھی۔

    View this post on Instagram           A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

ہوٹل کی طرف روانہ ہوتے ہوئے شاہ رخ خان کو فوٹو بنوانے کے لیے ان کے پرستاروں اور فوٹو گرافرز نے بھرپور کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز پر شاہ رخ خان کے فینز کی جانب سے مختلف قسم کے محبت بھرے کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔ کوئی شاہ رخ خان کو ’کنگ خان‘ لکھ رہا ہے تو کوئی شاہ رخ خان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہا ہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

اس سے قبل آئیفا کی میزبای کرنے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ’ آئیفا انڈین سنیما کا ایک جشن ہے جس کی گونج پوری دنیا میں  ہوتی ہے اور سالوں سے اس کے سفر کا حصہ بننا میرے لیے حیرت انگیز رہا ہے، میں آئیفا کی انرجی، جذبہ اور شان و شوکت کو ایک مرتبہ پھر زندگی میں شامل کرنے کا منتظر ہوں۔‘

آئیفا2024 کا میلہ 27 سے 29 ستمبر تک تین جاری رہے گا۔ شاہ رخ خان اور وکی کوشال کے علاوہ وکی کوشل بھی آئیفا کی میزبانی کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.