ننھی بچی کو نایاب گلابی ٹڈا کہاں ملا؟ دلچسپ ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

image

برطانیہ کی 8 سالہ باصلاحیت فوٹوگرافر جیمی نے حال ہی میں فوٹوگرافی کے دوران ایک نایاب اور انوکھے گلابی ٹڈے کو دریافت کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جیمی نے اس خوبصورت اور غیر معمولی منظر کو کیمرے میں قید کیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ہر طرف سے تعریفوں کے پل باندھے گئے۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں جیمی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا انوکھا اتفاق دنیا میں صرف ایک فیصد لوگوں کے ساتھ ہی پیش آتا ہے۔

جیمی نے مزید کہا کہ اس نایاب ٹڈے کی گلابی رنگت جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے، جس کے نتیجے میں گلابی رنگ کی بہت زیادہ پیداوار ہوتی ہے جبکہ کالے رنگ کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

ویڈیو میں جیمی کا کہنا تھا، "واہ، میں نے ابھی ایک گلابی ٹڈا دیکھا ہے! دنیا میں صرف ایک فیصد لوگ اپنی زندگی میں گلابی ٹڈے کو دیکھنے کا موقع پاتے ہیں، اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے یہ حیرت انگیز مخلوق دیکھنے کو ملی۔"

جیمی نے مزید وضاحت کی کہ، "گلابی ٹڈے ایک خاص جینیاتی تغیر کی وجہ سے ہوتے ہیں، جس کی بدولت ان کی جلد زیادہ گلابی رنگ پیدا کرتی ہے جبکہ کالے رنگ کی پیدائش کم ہوتی ہے، اسی لیے یہ ٹڈے غیر معمولی حد تک گلابی ہوتے ہیں۔"

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور جیمی کی فوٹوگرافی کی صلاحیتوں اور قدرت کی خوبصورتی کی تعریفوں کے ڈھیر لگ گئے۔

ایک صارف نے تعریف کرتے ہوئے کہا، "بچوں کو سوشل میڈیا کا ایسا ہی مثبت استعمال کرنا چاہیے، یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ بچے اپنے ارد گرد کی دنیا کو کس قدر شوق اور تجسس سے دیکھتے ہیں۔"

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، "اس بچی کا جوش اور ولولہ دیکھنے کے قابل ہے۔"

کمنٹ سیکشن میں ایک اور صارف نے جیمی کو داد دیتے ہوئے لکھا، "اس بچی کو نیشنل جیوگرافک پر ہونا چاہیے! نایاب اور حسین ٹڈے کو ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ اور مبارکباد!"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.