ایشیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول بوسان کی اوپننگ پہلی مرتبہ نیٹ فلیکس کی فلم سے

image

ایشیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کی اوپننگ پہلی مرتبہ سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس کے تحت بننے والی فلم سے کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 11 اکتوبر تک جاری رہنے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول بوسان میں دکھائی جانے والی 224 فلموں میں نیٹ فلیکس کی فلم ’اپرائزنگ‘ بھی شامل ہے۔

فلم اپرائزنگ، جنوبی کوریا کے فلم میکر پارک چین ووک نے بنائی ہے جس میں ملک کے میگا سٹار گینگ ڈونگ ون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یہ فلم کوریا کی جوسان سلطنت کے دور پر بنائی گئی ہے اور اس کی کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک ساتھ بڑے ہوئے لیکن جب جنگ شروع ہوئی تو یہی دوستی دشمنی میں بدل گئی۔

بوسان انٹرنیشنل فیسٹیول کی اوپننگ تقریب میں 4 ہزار 500 مہمانوں نے شرکت کی جس میں فلم سٹار لی جنگ جائے، گینگ ڈونگ، سانگ جونگ بھی شامل تھے۔

بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جنوبی کوریا کے اداکار لی سن کیون کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ اداکار کی چھ فلمیں اور ٹیلی ویژن پروگرام بھی دکھائے جائیں گے جن میں ’پیراسائیٹ‘ اور ٹی وی سیریز ’مائی مسٹر‘ بھی شامل ہیں۔

جاپان کی فلم انڈسٹری میں خوفناک فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہدایت کار کیوشی کروساوا کو بھی فیسٹیول میں ایشیا کے بہترین فلم ساز کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

فلم فیسٹیول میں جاپانی فلم ساز کی دو نئی فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں ’کلاؤڈ‘ اور ’سرپینٹس پاتھ‘ شامل ہیں۔

بوسان فلم فیسٹیول نے فرانسیسی فیشن گھر ’شنیل‘ کے ساتھ مل کر اپنا پہلا ’کمیلیا‘ ایوارڈ جنوبی کوریا کی پروڈکشن ڈیزائنر ریو سیونگ ہائی کو دیا ہے جو دراصل سینیما انڈسٹری میں خواتین کے کام سراہنے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

ریو سیونگ ہائی نے ایوارڈ لیتے ہوئے کہا کہ ’جب میں نے اپنا کیریئر شروع کیا تو اس وقت خواتین پروڈکشن ڈیزائنرز نہیں ہوتی تھیں اور کسی مخصوص کیٹیگری کی فلمیں بنانا صرف مردوں کا ہی شعبہ سمجھا جاتا تھا۔‘

’اور میں یہ ثابت کرنا چاہتی تھی کہ خواتین بھی کسی مخصوص کیٹیگری کی فلمیں بنا سکتی ہیں اور جو تخلیقی، پرجوش اور خوفناک ہو سکتی ہیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.