سعودی فلم کمیشن کے تعاون سے ریاض میں ایگزیبیشن کا انعقاد

image

سعودی فلم کمیشن کی زیرنگرانی فلم بنانے سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے ساتھ دوسرا سعودی ایگزیبیشن ’فلم کنفیکس‘ 9 تا 12 اکتوبر ریاض میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق تقریب میں فلم انڈسٹری سے متعلق مختلف تجربات شامل کئے جائیں گے جس میں سعودی فلم انڈسٹری مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے اور شراکت داری قائم کرنے کے مرکز کے طور پر حصہ لے گی۔

مملکت میں فلم سازی میں فنانسنگ سے لے کر پروڈکشن تک خصوصی مشوروں  کے ساتھ  فری لانسرز کو مختلف پہلوؤں میں مہارت پیش کرنے کے لیے کمپنیوں کے ساتھ رجسٹر ہونے اور ان کا تعاون حاصل کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔

اس موقع پر مہمانوں کو آن سیٹ چیلنج میں فلم کے عملے کا اداکاروں، فوٹوگرافروں، ہدایت کاروں اور دیگر اہم کرداروں کے ساتھ  تعاون کا تجربہ حاصل ہو گا۔

فلموں سے متعلق گفتگو کرنے کے لیے انڈسٹری کی نمایاں شخصیات کو ان کی کامیابی کی کہانیاں، فہم و فراست اور تجربات شیئر کرنے کا موقع میسر آئے گا۔

فلم کنفیکس میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ڈرون کے ذریعے  فلم بنانے میں استعمال ہونے والے جدید آلات کی نمائش کی جائے گی۔

ایگزیبیشن ’فلم کنفیکس‘ 9 تا 12 اکتوبر ریاض میں جاری رہے گی۔ فوٹو عرب نیوزفلم میکر زون میں پیش کی جانے والی سرگرمیوں میں فلم سازی کا پُرکشش تعارف پیش کیا جائے گا۔ 

سنیمیٹک آرٹس زون میں میک اپ اور ملبوسات کے ڈیزائن کے فن کے بارے میں وضاحت کی کے ساتھ  ایک کردار کو تصور سے سکرین پر لانے ے کے عمل کی وضاحت کی جائے گی۔

 فلم بنانے میں استعمال ہونے والے جدید آلات کی نمائش ہو گی۔ فائل فوٹو سعودی فلماس فلم ایگزیبیشن کے ذریعے فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالے جائے گی جس سے متعدد پہلوؤں کے بارے میں زائرین کو معلومات حاصل ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.