گھٹیا سوچ ختم کریں۔۔ بابر اعظم کی حمایت میں محمد عامر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑے

image

"یہ گھٹیا سوچ ختم کرو کہ بابر ٹیم میں نہیں تھا تو ہم جیت گئے۔ ہم نے بہتر حکمت عملی اپنائی اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھا کر فتح حاصل کی۔ برائے مہربانی اپنے کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی پر تنقید نہ کریں، اگر کھیل کی کارکردگی پر اعتراض ہے تو کریں مگر ذاتیات پر نہیں اتریں۔"

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر مخالفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے سابق کپتان بابر اعظم کی حمایت میں آواز بلند کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر کی عدم موجودگی کو جیت کی وجہ سمجھنا ایک چھوٹی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے میدان میں بہتر منصوبہ بندی اور ہوم گراؤنڈ کے فائدے کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی، اس لیے یہ کہنا درست نہیں کہ بابر کی غیر موجودگی سے ٹیم کو فتح ملی۔

عامر نے کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کی کارکردگی پر اعتراض ہے تو ضرور کریں، مگر ذاتیات پر حملے کرکے کھلاڑیوں کو نیچا دکھانے کی کوشش نہ کریں۔

یاد رہے، ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی، جبکہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ اس سیریز میں بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل نہیں تھے، جس پر تنقید کرنے والوں نے بابر کی غیر موجودگی کو ٹیم کی جیت کی وجہ قرار دیا تھا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.