شادی نہیں کرنا بلکہ۔۔ ریحام خان نے ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق کیا انوکھا مشورہ دے ڈالا؟

image

ریحام خان نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ، ہانیہ عامر کو شادی کے بجائے کریئر پر توجہ دینی چاہیئے۔

پوڈکاسٹ میں ریحام نے مختلف امور پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب بھی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ، ہانیہ عامر کو میں نے دریافت کیا اور انڈسٹری میں لائی جس پر مجھے بہت فخر ہے۔ اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ فلم جانان میں ہانیہ کو میں نے تجویز کیا تھا۔

ریحام نے ہانیہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ، وہ میرے بھانجے کی دوست تھی اور اس وقت صرف 17 سال کی تھی، میرے بھانجے نے مجھے اس کا ڈبمیش دکھایا جو مجھے بہت پسند آیا تھا، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے اور وہ بہت جلد بالی ووڈ میں بھی نظر آئے گی اور میں جو سوچتی ہوں وہ ہو جاتا ہے۔

ان کی کامیابی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا، ہانیہ نے اپنے گھر والوں کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اگر وہ شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائیں گی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ، اگر میں اس کو موقع نہ بھی دیتی تو کوئی اور دے دیتا کیونکہ وہ ایک ٹیلنٹڈ لڑکی ہے اور بہت اچھی اداکاری کرتی ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.