سلمان معافی نہیں مانگے کیونکہ۔۔ جان کا خطرہ ہونے کے باوجود سلیم خان نے بیٹے کی جانب سے کرارا جواب دے ڈالا

image

"سلمان خان کو جانوروں سے بہت محبت ہے، ہرن تو دور کی بات ہے، انہوں نے کبھی لال بیگ تک نہیں مارا۔ وہ مجھ سے کبھی جھوٹ نہیں بولتے، اور میں جانتا ہوں کہ انہوں نے ہرن کو نہیں مارا۔ وہ کبھی کسی جانور کو نقصان پہنچا ہی نہیں سکتے، تو پھر معافی مانگنے کا سوال ہی کہاں پیدا ہوتا ہے؟ اگر وہ معافی مانگیں گے تو اس کا مطلب ہوگا کہ انہوں نے جرم قبول کر لیا، جو سراسر غلط ہے،"

سلیم خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بشنوئی کمیونٹی کے معافی کے مطالبے پر کرارا جواب دیا۔

"سلیم خان کا دو ٹوک جواب: ’میرے بیٹے نے کچھ غلط نہیں کیا تو معافی کس بات کی؟‘" سلمان خان پر عرصے سے جاری ہرن شکار کیس میں بشنوئی کمیونٹی نے مشروط معافی کا مطالبہ کیا، جس میں اداکار کو جودھ پور میں بشنوئی برادری کے مندر جا کر معافی مانگنے کی شرط رکھی گئی تھی۔ لیکن سلیم خان نے واضح کر دیا کہ ان کا بیٹا کبھی بھی جانوروں کو نقصان پہنچانے والا شخص نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "سلمان نے ایک کتا پالا ہوا تھا جس کا وہ بہت خیال رکھتا تھا، اور اس کی موت پر وہ بہت روئے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ جانوروں کے ساتھ کس قدر محبت کرتے ہیں۔"

سلیم خان کے ان بیانات نے یہ باور کرایا کہ اگر بشنوئی کمیونٹی کسی معافی کی توقع رکھتی ہے تو پہلے وہ اس بات کا ثبوت لے کر آئے کہ سلمان نے واقعی کوئی جرم کیا ہے۔ ورنہ، ایک بے گناہ انسان سے معافی مانگنے کا مطالبہ محض ناانصافی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.