بھارت کی مشہور و معروف جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی صحت سے متعلق ایک اہم بات سامنے آگئی ہے۔
دونوں اپنے شعبے میں بہت مہارت رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ اپنی فٹنس کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں۔ اور اس سب میں وہ اپنے پینے کے پانی کو بلکل نظرانداز نہیں کرتے کیونکہ اچھا اور صاف پانی آپ کی بہترین صحت کیلیئے بہت ضروری ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا "ایوین نیچرل اسپرنگ" کا پانی پیتے ہیں، یہ پانی "ایوین-لیس-بینس" نامی جھلیل سے نکلتا ہے۔ اس پانی کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ہر قسم کے کیمیکل سے پاک ہوتا ہے۔
یہ پانی خاص طور پر فرانس سے درآمد کیا جاتا ہے جو کہ ایک جھیل، جینوا جھیل کے جنوبی کنارے پر واقع ہے۔ اور اگر اس پانی کی قیمت کی پاب کی جائے تو اس کی ایک لیٹر کی بوتل تقریباً 600 روپے ہے۔