بھارتی اداکارہ نے 3 سالہ بچہ اغواء کر لیا ۔۔ بچے کو اٹھانے کے پیچھے کیا وجہ سامنے آئی؟

image

بھارت کے مشہور ٹیلی ویژن کرائم شو کی اداکارہ نے محبت کی خاطر 3 سالہ بچے کو اسکول سے اغواء کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، کرائم پیٹرول کی اداکارہ شبرین حقیقی زندگی میں کرائم کر بیٹھیں، شبرین کو بچے کو اغوا کرنے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ کے بھانجے کو اغوا کیا تھا، ماہراشٹرا پولیس نے انھیں اتوار 20 اکتوبر کو حراست میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کے بوائے فرینڈ برجیش سنگھ کی فیملی کمیونٹی مختلف ہونے کی وجہ سے شبرین کے ساتھ شادی کی مخالف تھی اس وجہ سے اداکارہ کو ان پر غصہ تھا۔

پولیس نے بتایا کہ، شبرین نے چھوٹے بچے پرنس کو ہفتے کے روز اس کے اسکول سے اغوا کیا، اور اسکول انتظامیہ کو بتایا کہ وہ بچے کو میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے لینے آئی ہے۔ جب پرنس دوپہر تک گھر نہیں آیا تو اہلخانہ نے اسکول جا کے پوچھ گچھ کی تو پتا چلا کہ اسے تو شبرین لے گئی ہے۔ بچے پرنس کو ایک فلیٹ میں رکھا گیا تھا جہاں سے پولیس نے اسے بازیاب کرایا اور شبرین کو گرفتار کیا۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.