نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے حملے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

image

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے ڈرون حملے سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا۔

اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ ہفتے کے روز حزب اللّٰہ نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا کہ ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی پر جا کر لگا تھا۔

حزب اللّٰہ کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے بیڈروم کی کھڑکی کے شیشے بھی متاثر نظر آرہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قیصریہ میں حملہ کرنے والے ڈرون نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا اور اس سے گھر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

حزب اللّٰہ میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے کہا کہ ہفتے کے روز تین ڈرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قیصریہ میں واقع گھر پر مارے گئے، گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث نیتن یاہو حملے میں بچ گئے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts