بنگلادیشی طلبہ کا صدر سے استعفے کا مطالبہ

image

بنگلادیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور اب کی بار صدر سے استعفے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طلبہ صدر محمد شہاب الدین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گزشتہ روز سیکڑوں طلبہ نے صدارتی محل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

صدر شہاب الدیں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے جب کہ 5 اگست کو اپنی تقریر میں صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق صدر کے بیان کے بعد شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور صدر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس حوالےسے بنگلادیشی عبوری حکومت کے قانونی مشیر ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ صدر نے ایک متضاد بیان دیا کہ 'ان کے پاس شیخ حسینہ کے استعفے کی دستاویز نہیں ہے'۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts