پروین اکبر نے کہا میرے بیٹے سے شادی کر لو۔۔ ماہم عامر کی شادی کیسے ہوئی؟ دلچسپ انکشافات کردیے

image

"ہم سب ایک ڈرامے میں ساتھ کام کر رہے تھے کہ پروین آپا نے مجھے بہت عام سے انداز میں کہا کہ فیضان شیخ سے شادی کر لو۔ یہ اُس وقت ہوا جب ہماری ٹیم ڈائریکٹر کی سالگرہ منانے سیٹ پر گئی تھی، نماز کے بعد پروین آپا نے مجھ سے کہا، 'تم فیضان سے شادی کر لو، تم اُسے ویسے بھی پسند کرتی ہو۔' یہ سن کر مجھے بہت حیرت ہوئی، اور میں نے پھر پروین آپا سے کہا، 'پروین آپا، پہلے اپنے بیٹے سے تو پوچھ لیں، میں انکار نہیں کر رہی، لیکن آپ کا بیٹا راضی ہونا چاہیے۔'"

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ماہم عامر، جو مختصر وقت میں اپنی صلاحیتوں سے سب کی توجہ حاصل کر چکی ہیں، نے حال ہی میں ایک نجی مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنے مداحوں کے لیے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ فیضان شیخ سے ان کی شادی کی کہانی عام روایتوں سے بالکل مختلف ہے، جس نے نہ صرف مداحوں بلکہ شوبز کی دنیا کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔

ماہم نے شو میں بتایا کہ کس طرح سینئر اداکارہ پروین اکبر، جو فیضان کی والدہ بھی ہیں، نے ان سے شادی کا موضوع بڑے آرام سے چھیڑا۔ یہ لمحہ اس وقت آیا جب ان کی پوری ڈراما ٹیم ڈائریکٹر کی سالگرہ منانے کے بعد ایک ساتھ موجود تھی۔ پروین اکبر نے ماہم سے نہایت سادگی سے کہا، "فیضان سے شادی کر لو، تم ویسے بھی اسے پسند کرتی ہو۔" اس حیران کن پیشکش نے ماہم کو قدرے چونکا دیا، لیکن ان کا جواب تھا، "پہلے اپنے بیٹے سے تو پوچھ لیں، میں کوئی انکار نہیں کر رہی، لیکن اس کا راضی ہونا بھی ضروری ہے۔"

یہ رومانوی داستان کامیڈی ڈراما "ریڈی اسٹیڈی گو" کے سیٹ سے شروع ہوئی، جہاں ماہم اور فیضان کی قربتیں بڑھیں اور جلد ہی دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ 2018 میں ہونے والی یہ شادی شوبز انڈسٹری میں ایک خوبصورت مثال بن کر سامنے آئی۔

ماہم عامر کی شادی نے انہیں نہ صرف اداکاری کی دنیا میں ایک منفرد مقام دلایا بلکہ ان کے خاندان کے ساتھ ان کا رشتہ بھی خاصی شہرت کا باعث بنا۔ وہ سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بہو، معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ کی اہلیہ، اور اداکارہ رابعہ کلثوم کی بھابھی ہیں، جو ان کی شہرت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.