آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی، سلمان آغا کی ترقی

image

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ بابر اعظم کی تنزلی جبکہ سلمان علی آغا کی ترقی ہو گئی۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے جبکہ بھارت کے ریشبھ پنت 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔

تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں اور بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 نمبر پر چلے گئے ہیں۔

سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.