راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

image

راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کاکھیل ختم ہوگیا ہے۔

انگلینڈنےدوسری اننگز میں3وکٹوں کے نقصان پر24رنز بنا لئے،بین ڈکٹ12،زیک کرالی2اوراولی پوپ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جوروٹ5اورہیری بروک3رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

نعمان علی نے2اورساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی،قبل ازیں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 344رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کو انگلینڈ پر 77رنز کی برتری حاصل ہوگئی،سعود شکیل نے 134رنز کی شاندار اننگز کھیلی،ساجد خان48 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے،نعمان علی 45،شان مسعود26اور صائم ایوب نے 19رنز بنائے،انگلینڈ کے ریحان احمد نے 4اور شعیب بشیر نے 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 73 رنز کے مجموعی اسکور پر اننگز کا آغاز کیا، پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔

شان مسعود اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تو دونوں نے 16،16 رنز بنا رکھے  تھے، پاکستان کا مجموعی اسکور 99 ہوا تو چوتھی وکٹ کپتان شان مسعود کی گری انہوں نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ محمد رضوان کی گری انہیں ریحان احمد نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا، رضوان نے 25 رنز بنائے، سلمان آغا صرف ایک رنز بنا سکے انہیں بھی ریحان احمد نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،3وکٹوں پر 73رنز بنالیے

177 کے مجموعی اسکور پر عامر جمال 14 رنز بنا کر ریحان احمد کا شکار بنے۔ نعمان علی 45 رنز شعیب بشیر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.