بابا صدیقی کے قاتل نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر کیا لکھا تھا؟ خطرناک پوسٹ کی تصویر وائرل

image

بھارتی سیاست میں ہلچل مچانے والا واقعہ، مقتول سیاستدان اور سابق رکن پارلیمنٹ بابا صدیقی کے قاتل کی انسٹاگرام پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا!

واردات سے تقریباً ڈھائی ماہ قبل ملزم شیو کمار گوتم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں موٹرسائیکل کے ساتھ کھڑے ہو کر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کا کیپشن تھا: "یار تیرا گینگسٹر ہے جانی"، یہ کیپشن اب وائرل ہو چکا ہے۔ شیو کمار نے یہ تصویر 24 جولائی کو شیئر کی تھی، اور یہ پوسٹ لوگوں کی نظروں میں آتے ہی زیر بحث آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 66 سالہ بابا صدیقی، جو مہاراشٹرا کے تین بار رکن پارلیمنٹ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اہم رہنما تھے، ہفتے کے روز اپنے بیٹے کے دفتر سے نکلتے ہی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے اس واقعے میں شامل تین شوٹرز میں سے دو، یعنی 23 سالہ گرمل بلجیت سنگھ اور 19 سالہ دھرم راج کشیپ کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تیسرا ملزم شیو کمار گوتم تاحال فرار ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بابا صدیقی بالی ووڈ کی محفلوں میں بھی خوب چرچے رکھتے تھے، ان کی سالانہ رمضان افطار پارٹیاں فلمی ستاروں کی توجہ کا مرکز بنتی تھیں۔

قتل کی ذمہ داری بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی ہے، جس نے ماضی میں سلمان خان پر بھی حملہ کیا تھا۔ پولیس کی تفتیش میں مزید انکشافات کی توقع ہے، اور ملزم شیو کمار کی تلاش جاری ہے۔

اس ہائی پروفائل قتل کیس نے بھارتی سیاست اور شوبز کی دنیا میں لرزہ طاری کر دیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ تحقیقات آگے کیا نیا موڑ لائیں گی!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.