کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں کب سے چلیں گی؟ شرجیل میمن نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

image

سندھ حکومت کا کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری: شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں جلد دوڑتی نظر آئیں گی!

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 50 نئی بسیں خریدی جائیں گی، جن میں ڈبل ڈیکر بسیں بھی شامل ہوں گی۔

اگرچہ ابھی یہ تو واضح نہیں کیا گیا کہ ڈبل ڈیکر بسیں شہر کی سڑکوں پر کب لائی جاسکیں گی لیکن شرجیل میمن نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے، تاکہ شہریوں کو آرام دہ اور کم قیمت سفر کی سہولت جلد از جلد فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام عوام کی بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کو پورا کرنے اور شہر کی ٹرانسپورٹ سروسز کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی، سینئر وزیر نے پیپلز بس سروس کے اسٹیشنز کی تعمیراتی کام کو بھی تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

کراچی کی سڑکیں، جدید بسیں، اور شہر کا نیا منظرنامہ – سب کچھ آنے والے دنوں میں بدلنے والا ہے!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.