ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

image

پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان شاہینز نے متحدہ عرب امارات کو 114 رنز سے شکست دے دی، یو اے ای کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 180 رنز کے تعاقب 65 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یو اے ای کے راہول چوپڑا 20، تانش سوری 15 رنز بنا کر نمایاں رہے، 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہنواز داہانی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سفیان مقیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے تھے۔

 کپتان محمد حارث نے 71 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی، قاسم اکرم 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، عمیر یوسف 21 اور یاسر خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حیدر علی نے 17 گیندوں پر 32 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔

یو اے ای کی جانب سے محمد فاروق نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.