ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجی ہلاک، حزب اللہ کا بڑا دعویٰ

image

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے ایک بار پھر وسطی اسرائیل پر میزائل حملے کیے۔

دوسری جانب اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت پر شدید بمباری کی اور 17 فضائی حملے کردیے، اس دوران بغیر پیشگی وارننگ 6 عمارتیں بم مارکر ملبے کا ڈھیر بنادی گئیں۔

ادھر شامی دارالحکومت دمشق کے مرکز میں ایک عمارت پر بھی اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 42 فلسطینی شہیدہوگئے، اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں الیمن اسپتال کے قریب ڈرون حملہ کرکے پولیس سربراہ کو بھی شہید کردیا۔

حال ہی میں آسٹریلوی میڈیا نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے، غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts