ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے، ساجد خان

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلر ساجد خان نے کہا ہے کہ ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے، اسپنر کیلئے وکٹ بنانے پر پی سی بی کا مشکور ہوں، پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع کے تیس اوورگیند اسپن ہوگی،گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلیں، یہ پچ ملتان سے مختلف ہے،زاہد محمود سے معذرت،کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا،اگر شان اور سعود کھڑے رہے تو بڑا سکور ہو گا۔

پاکستان کی جانب سے چھ وکٹیں لینے والے ساجد خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے،کوئی بھی آؤٹ کرے میچ جیتنا ضروری ہے،پہلا اوور کروانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نے پہلے ہی دے رکھاتھا،نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں کافی گیند نے اسپن کیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ ،سیمی فائنلز کیلئے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی

ساجد خان نے کہا کہ میرے پاس دوسرا نہیں، میں نے پیس مختلف کرنے کی کوشش کی،پہلی اننگز پر فوکس ہے، دوسری اننگز کے حوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے،نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتاہے،انگلینڈ بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلاتاکہ وکٹیں مل سکیں۔

انگلینڈ کے بیٹرز نے اچھا کھیلا، ہماری کوئی نیت نہیں تھی کہ سو رنزکی پارٹنرشپ بنانے دیں،کوشش کی تھی کہ ا سمتھ کی وکٹ ملے،اسمتھ کو جلدی آؤٹ کرتے تو اتنا ٹوٹل نہ ہوتا، صرف اسمتھ کا مائنڈ تبدیل کر رہے تھے اس لیے اینڈ تبدیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پچ ملتان سے مختلف ہے،کچھ بال اچھے کیے کچھ انہوں نے غلط کھیلا،ہمارا فوکس ایک وکٹ تھا اب تین آؤٹ ہو گئے، اگر شان اور سعود کھڑے رہے تو بڑا اسکور ہو گا، ہماری کوشش تھی لیکن وہ اچھا کھیلے،مجھے کیچ لینا چاہیے تھا کوشش کی لیکن کیچ نہیں لے سکا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی ایک طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے، ملتان میں بھی تماشائیوں نے سپورٹ کیا یہاں بھی سپورٹ کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.