سعودی خاتون ڈائیور نے ورلڈ فری ڈائیونگ ڈیپتھ چیمپئن شپ جیت لی

image

سعودی عرب کی فری ڈائیور ندا محمد الرشید نے رواں ماہ یونان کے شہر کالاماتا میں ورلڈ فری ڈائیونگ ڈیپتھ چیمپئن شپ جیت کر فری ڈائیونگ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا اور مملکت کے لیے قومی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

عرب نیوز کے مطابق خاتون فری ڈائیور نے اپنی شاندار کارکردگی سے نیا قومی ریکارڈ قائم کرنے کے احساس پر زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے۔

غوطہ خور ندا محمد الرشید نے 61 میٹر ڈائیونگ کے ساتھ CWT(مونوفینز کے ساتھ مستقل وزن) میں نیا سعودی قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

سعودی ایتھلیٹ نے اپنی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے یہ جیت میرے جذبات، خوشی، سکون اور کامیابی کے ملے جلے زبردست احساس کا مرکب تھا۔

سعودی غوطہ خور نے بتایا ’میں بچپن سے ہی سمندر سے محبت کرتی رہی ہوں۔’  میں نے 9 یا 10 سال کی عمر میں سکوبا ڈائیونگ کا آغاز کیا اور پانی کے اندر اپنی سانس روکنا ہمیشہ میرے لیے زیادہ چینلنجنگ رہا۔

ندا نے بتایا انہوں نے 2018 میں رسمی کھیل کے طور پر فری ڈائیونگ کے کورسز میں داخلہ لیا اور ڈیپ ڈائیونگ چیلنج اپنانے کا ارادہ کیا۔

ڈیپ ڈائیونگ میں کامیابی کے احساس نے میرے جذبے کو ہوا دی اور اپنے آپ سے وعدہ کیا میں غوطہ خوری کے شعبے میں سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتی ہوں۔

سعودی ڈائیور نے مزید بتایا ’ ہر غوطہ لگانے سے پہلےمیں اپنی سانس لینے پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہوں ، فری ڈائیونگ ذہنی اور جسمانی چیلنج کو یکجا کرتی ہے، یہ میرے دماغ کو پرسکون کرنے اور دل کی دھڑکن کم کرنے میں اہم ہے۔

ذہنی تیاری مجھے پانی کے اندر ہر لمحے پرسکون اور توجہ مرکوز رکھنے میں مدد کرتی ہے، یہاں تک کہ  پانی کے اندر مزید گہرائی میں جانے کی کوشش کرتی ہوں۔

ندا الرشید نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ جسمانی طور پر یہ ایک مشکل کھیل ہے تاہم سعودی عرب کی نمائندگی کرنا میرے لیے بڑے فخر کا باعث ہے۔

انہوں نے بتایا میں اپنی ساتھی ڈائیورز کی کامیابیوں کا اعتراف کرتی ہیں، وہ بھی مملکت میں فری ڈائیونگ کے بڑھتے ہوئے رحجان میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.