بالی وُڈ کے معروف اداکار اور ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے مشہور کرادر ’قالین بھیا‘ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کی ساس یعنی پنکچ ترپاٹھی کی والدہ نے اب تک بطور بہو انہیں قبول نہیں کیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق پنکچ ترپاٹھی نے اپنے سکول کے دور کی محبت مری دوُلا کے ساتھ شادی کی تھی اور اس وقت ان کی شادی کو 20 برس سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔تاہم جوڑے کو دو دہائیاں گزر جانے کے باوجود ابھی بھی خاندانی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔اداکار کی اہلیہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے پنکچ ترپاٹھی سے اس وقت محبت کی شادی کی تھی جب معاشعرے میں پسند کی شادی کو قبولیت کا درجہ حاصل نہیں ہوا تھا۔پنکچ ترپھاٹی اور ان کی اہلیہ کے خاندانوں میں سماجی تفریق اور دوسری تمدنی تفریقات کی وجہ سے ابھی تک اداکار کی والدہ نے پنکچ ترپاٹھی کی اہلیہ کو بہو کے طور پر قبول نہیں کیا۔مری دُولا نے پنکچ ترپاٹھی اور اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میری پنکچ سے ملاقات میرے بھائی کی شادی میں ہوئی تھی۔‘اس وقت پنکچ ترپھاٹی 11 ویں جماعت میں جب کہ مری دُولا نویں کلاس کی طالبہ تھیں۔دونوں شادی سے قبل 12 سال تک ریلیشن شپ میں رہے۔ایک یوٹیوب چینل کے ساتھ بات چیت میں مری دُلا نے بتایا کہ ’یہ اب تک بھی ناقابل قبول ہے، میں اور پنکچ ترپاٹھی خون کے رشتے دار نہیں ہیں لیکن ہماری ثقافت میں یہ ناقابل قبول ہے کہ ایک کم ذات عورت کو ایک ایسے خاندان میں شادی کرنے کی اجازت ہو جہاں ایک اور عورت پہلے سے ایک اعلیٰ خاندان میں شادی کر چکی ہو۔‘’چونکہ میرے شوہر کی بہن میرے ہی خاندان میں شادی کر چکی تھیں سو اس وجہ سے میں ان کے خاندان میں شادی نہیں کر سکتی تھی۔‘
View this post on Instagram A post shared by Pankaj Tripathi (@pankajtripathi)
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’والد نے میری شادی کسی اور کے ساتھ طے کی ہوئی تھی لیکن پھر میں نے ہمت کی اور اپنے والد کو بتایا کہ میں پنکچ کو پسند کرتی ہوں۔‘’اس خبر کے بعد تو خاندان میں تہلکہ مچ گیا، بھابی خوش نہیں تھیں اور نہ ہی اماں خوش تھیں۔ وہ سب اس وجہ سے پریشان تھے کہ پنکچ میرا خیال کس طرح رکھے گا لیکن پھر آہستہ آہستہ سب نے ہمارے رشتے کو قبل کر لیا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’میری ساس نے البتہ مجھے ابھی تک قبول نہیں کیا لیکن اب کیا ہو سکتا ہے۔‘پنکچ ترپاٹھی اور مری دُلا کی شادی سنہ 2004 میں ہوئی تھی اور اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عاشی ترپاٹھی ہے۔