حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

image

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں مزید 4اسرائیلی فوجی ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 4 ریزرو اہلکار ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 43 سالہ کمانڈر ربی ابراہم یوزف گولڈ برگ، 30 سالہ ماسٹر سارجنٹ گیلاد ایلمالیچ، 29 سالہ امیت چیت اور 36 سالہ میجر الیاف امرام ابیتبول شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں 14 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ دو بدو جھڑپیں جاری ہیں جس میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل جمعرات اور جمعے کے دن بھی اسرائیلی فوج نےجنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں دس فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts