اسرائیل میں فوجی اڈے کے قریب ٹرک حملے میں درجنوں افراد زخمی

image

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں فوجی اڈے کے قریب بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر ایک ڈرائیور نے ٹرک چڑھا دیا، واقعے میں کم ازکم 33 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ گیلات فوجی اڈے کے قریب پیش آیا ہے جس میں اسرائیلی خفیہ تنظیم ’موساد‘ کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس اور پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو شمال تل ابیب کے تجارتی مرکز میں واقع بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر ایک ڈرائیور نے ٹرک چڑھادیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہےکہ اسرائیلی پولیس اس واقعے کو حملے کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

اسرائیلی طبی سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طبی عملے نے درجنوں افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے، خبررساں ادارے کے مطابق واقعے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ 7 کو درمیانی درجے اور 20 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب عبرانی کیلنڈر کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر کیے گئے حملے کی پہلی برسی منائی جارہی تھی۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts