محمد رضوان ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر، سلمان علی آغا نائب کپتان

image

پاکستان ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ ٹیم کے نئی قیادت کا اعلان کر دیا گیا، محمد رضوان کپتان جبکہ آغا سلمان نائب کپتان مقرر۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوار کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سب لوگوں کی مشترکہ رائے تھی کہ رضوان کپتان بننے چاہیے اور سلمان علی آغا وائس کپتان ہونے چاہیے۔‘

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ’سینٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی نے بہت محنت کی، آخری دو ٹیسٹ میں سلیکشن کمیٹی نے نان سٹاپ کام کیا، جیت میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا ہاتھ ہے، میں ان کی تعریف کروں گا۔‘

بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے ہیں بابراعظم فارم میں واپس آئے،  بابر اعظم پاکستان کا ایک اثاثہ ہے، بابر نےمجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں بطور کپتان کھیلنا نہیں چاہتا، بابراعظم کا فیصلہ تھا وہ گیم پر فوکس کرنا چاہتا تھا۔‘

فخر زمان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے لیکن زیادہ مسئلہ فٹنس کا ہے، فخر زمان کا شو کاز کا مسئلہ بھی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہارنے کا کریڈٹ میں لوں گا، مل کر جیتیں گے توان کا کریڈٹ ہے، میں یہ کہوں گا کہ بس ہاریں تو لڑ کر ہاریں۔‘

اس موقع  پر سلیکشن کمیٹی کے کنوینر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ’وائٹ بال ٹیم کے لیے ینگ ٹیم کوموقع دینا پڑتا ہے، ٹیم کی تشکیل کے لیے ینگ ٹیلنٹ کولانا پڑتا ہے، جو منتخب  نہیں ہوئے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آئندہ کبھی نہیں آسکتے۔‘

 عاقب جاوید مزید کہتے ہیں کہ ’ہم سنتے تھے کہ پچز نہیں بنتیں، اگر معلومات ہوں، محنت کی جائے تو ہدف پورا ہوسکتا ہے، کس کے خلاف کیسے جانا ہے ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔‘

نئے مقرر ہونے والے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’چیمپیئنز کپ میں سب نے دیکھا ہے کہ ہمارے نوجوان کیسے ہیں،  ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانا ہے،گیپ ختم کرنا ہے، نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار بھی ہیں،  ہمارا لانگ ٹرم فوکس ہے  ہم نے کمبی نیشن بنانا ہے،  ہمارا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے۔‘

محمد رضوان نےکہا کہ ’وائٹ بال میں فٹنس پر فوکس ہونا چاہیے، میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں، ٹیم میں 15 پلیئر کپتان ہیں،  گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں۔‘

واضح رہے محمد رضوان کا بطور کپتان پہلا امتحان آسٹریلیا اور زمبابوے کا دورہ ہوگا جو چار نومبر سے یکم دسمبر تک شیڈول ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی 20 سکواڈپی سی بی نے ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

ٹی20 سکواڈ میں بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور جہانداد خان شامل ہیں جبکہ عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور عمیر بن یوسف بھی ٹی20 سکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں۔

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کا شیڈولخیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا مین چار سے 10 نومبر تک پاکستان تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی اور 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔

دورہ آسٹریلیا کے بعد پاکستان ٹیم زمبابوے جائے گی جہاں پر 24 سے 28 نومبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جس کے بعد یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.