ان کی خوشبو سے ہی مچھر بھاگ جائیں گے۔۔ ڈینگی مچھر سے بچانے والے 4 عام پودے کون سے ہیں؟

image

آج کل مچھروں سے پھیلنے والی خطرناک بیماریوں کا مسئلہ ہر گھر میں سر اٹھا رہا ہے۔ ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، اور ہر ممکن کوشش کے باوجود مچھر جیسے ضدی مہمان ہمارے گھروں سے جانے کا نام نہیں لے رہے۔ مچھر دور بھگانے کے لیے بازار میں کئی مصنوعات دستیاب ہیں جیسے کوائل، کریمیں اور مچھر بھگانے والی مشینیں، لیکن ان کے استعمال کے ساتھ ساتھ ضمنی اثرات کے خدشات بھی منڈلاتے رہتے ہیں۔ ایسے میں ہمیں قدرتی اور محفوظ طریقوں کی ضرورت ہے، جو نہ صرف مچھروں کو دور رکھیں بلکہ ہمارے گھروں کو بھی خوشبودار اور خوبصورت بنائیں۔

آئیے جانتے ہیں چند ایسے جادوئی پودوں کے بارے میں جو نہ صرف مچھروں کو بھگا سکتے ہیں بلکہ آپ کی بالکنی کی زینت بھی بڑھا دیں گے۔

1. لیمن گراس - مچھر بھگانے کا فطری سپاہی

لیمن گراس اپنی منفرد خوشبو کی وجہ سے مشہور ہے جو مچھروں کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مچھر مار مصنوعات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بالکنی میں لیمن گراس کا پودا لگانے سے مچھروں کی آمد رک سکتی ہے، اور آپ کو قدرتی خوشبو والا فضا ساز بھی مل جاتا ہے۔

2. میری گولڈ - خوبصورتی اور حفاظت کا امتزاج

میری گولڈ نہ صرف بالکنی کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ مچھروں کو بھی دور بھگاتی ہے۔ مچھروں کے علاوہ دیگر چھوٹے موٹے کیڑے بھی اس پودے کی موجودگی سے پریشان ہو کر گھر سے دور رہتے ہیں، یوں آپ کا گھر قدرتی طور پر محفوظ ہو جاتا ہے۔

3. لیوینڈر - خوشبو اور سکون کے ساتھ مچھر سے حفاظت

لیوینڈر کی خوشبو جہاں آپ کے ذہن کو سکون پہنچاتی ہے، وہیں یہ مچھروں کے لیے موت کی طرح ہے۔ اپنی بالکنی میں لیوینڈر کا پودا لگا کر آپ قدرتی خوشبودار روم فریشنر اور مچھر دور بھگانے کا بہترین ذریعہ پا سکتے ہیں۔

4. پودینہ - ذائقہ اور حفاظت کا دوگنا فائدہ

پودینے کی چٹنی تو آپ نے کئی بار کھائی ہوگی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پودینہ مچھر بھگانے میں بھی بہت کارگر ہے؟ بالکنی میں پودینے کا پودا لگائیں، یوں نہ صرف آپ کو تازہ پودینہ ملے گا بلکہ مچھر بھی آپ کے قریب نہیں آئیں گے۔

تو پھر دیر کس بات کی؟ آج ہی اپنی بالکنی کو ان جادوئی پودوں سے سجائیں اور مچھروں کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.