ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

image

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.5 ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمت 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے۔

مرغی کا گوشت 18 روپے فی کلو سستا ہو گیا، انڈے مزید مہنگے

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل پر آ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرو ل و ڈیزل کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 31 اکتوبر کو کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.