غزہ: اسرائیلی فوج کے کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک

image

شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 3 اسٹاف سارجنٹ شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر شدید زخمی بھی ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک فوجی اسرائیلی فوج کے ’گھوسٹ یونٹ‘ کا حصہ تھے اور فوج کی جانب سے ان کی ہلاکت کے حوالےسے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ ایک سال سے جاری جنگ میں مجموعی طور پر 766 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts