انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری

image

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا چوری اس وقت کی گئی جب میری بیوی اور دو چھوٹے بچے گھر میں تھے،شکر ہے میرے خاندان میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی لاہور پہنچ گئیں

بین اسٹوکس نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ 17 اکتوبر کی شام کو پیش آیا،اگلے دن، انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست ہوئی، جہاں اسٹوکس 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وہ گزشتہ ہفتے ہی دورہ پاکستان کے بعد برطانیہ واپس لوٹے ہیں،بین سٹوکس نے  کچھ چوری شدہ اشیاء کی تصاویر بھی جاری کیں،جس میں تمغے کے ساتھ ساتھ،تین ہار، ایک انگوٹھی اور ایک ڈیزائنر بیگ شامل ہے۔

 

A post shared by Ben Stokes (@stokesy)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.