پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپین طاہر زمان کو کیا پیشکش کردی؟

image

پاکستان کے ہاکی اولمپین طاہر زمان کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پھر سے قومی ٹیم کا بطور ہیڈ کوچ چارج سنبھالنے کے لیے بلا لیا ہے۔

آج سے راولپنڈی کے نصیر بندہ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے قومی کیمپ کا آغاز طاہر زمان کی نگرانی میں ہوگا۔ ٹریننگ کیمپ اگلے مہینے ہونے والے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے لگایا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیب میں 31 کھلاڑیوں کو بلایا ہے جبکہ طاہر زمان کے ساتھ مینجر انجم سعید، اسسٹنٹ کوچز ذیشان اشرف اور محمد عثمان ہوں گے۔

یاد رہے کہ اسی مہینے کے آغاز میں طاہر زمان نے بنگلادیش جانے سے انکار کردیا تھا جب پاکستان کی ٹیم تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے وہاں گئی تھی۔ ایف آئی ایچ نے ٹیسٹ سیریز ترتیب دی تھی کیونکہ پاکستان کی ٹیم اس سال دو دفعہ دو بڑے ایونٹس میں بھارت نہیں گئی۔

طاہر زمان نے ڈھاکا جانے سے اس لیے منع کیا تھا کیونکہ ان کا فیڈریشن کے ساتھ سلیکشن کے کچھ معاملات پر اختلاف تھا۔ پرو ہاکی لیگ 9 سے 14 دسمبر تک ارجنٹینا کے شہر روساریو میں منعقد ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US