اداکارہ نمرت کور نے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان آنے پر خاموشی توڑ دی

image

ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کا تعلق اس وقت ایک معمہ بن گیا ہے جو کبھی بنتا تو کبھی بگڑتا نظر آتا ہے۔ ایسے میں پچھلے دنوں اس کہانی میں اداکارہ نمرت کور کی انٹری ہوئی۔

نمرت کور کو ان کی ایک پرانی ویڈیو کلپ کی وجہ سے ایشوریہ اور ابھیشیک کے درمیان آنے اور ان کے تعلق کو خراب کرنے کا الزام دیا جارہا تھا۔

جس پر اداکارہ نے بلآخر اپنے اور ساتھی اداکار کے تعلقات سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

نمرت نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، لوگوں کا کام تو کہنا ہے پھر میں چاہے کچھ بھی کر لوں، لوگ وہی کہیں گے جو وہ چاہتے ہیں۔ اس لیئے میں ایسی باتوں سے زیادہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اس انٹرویو میں نمرت نے ابھیشیک بچن اور اپنے تعلق سے متعلق خبروں کی نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق۔

واضح رہے، نمرت کور کا یہ بیان اس لیئے سامنے آیا ہے کیونکہ شادی سے متعلق ان کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا تھا۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.