ایران کا اسرائیل پر جوابی حملوں سے متعلق امریکی میڈیا کا بڑا دعویٰ

image

ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملےکا جواب دےگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل حتمی اور تکلیف دہ ہوگا۔

ایران کے امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل کے خلاف جوابی حملے کی امریکی میڈیا کی رپورٹ پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا اگر ایران جواب دینے کا انتخاب کرتا ہے تو امریکا اسرائیل کے دفاع کیلئے کھڑا رہے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کو ایرانی حملے کے جواب میں 26 اکتوبر کو ایران پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں ایران نے اپنے 4 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

ایران نے اسرائیلی حملے پر ردعمل میں کہا تھا کہ اسرائیل کو حملے کا مناسب اور صحیح وقت پر جواب دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.