بالی وُڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کی ساتھی اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کے بعد ملائیکہ اروڑا نے ایک ذومعنی پوسٹ شیئر کی ہے جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سے یہ معاملہ سرخیوں میں آ گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ہندو مذہب کے تہوار دیوالی سے چند ہی روز قبل اداکار ارجن کپور نے اپنی گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے خود کو سنگل قرار دیا تھا۔اب ملائیکہ اروڑا نے انسٹا سٹوری شیئر کی ہے جس نے فینز کو ایک مرتبہ پھر سے ابہام میں ڈال دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملائیکہ اروڑا نے سٹوری شیئر کی جس میں درج ذومعنی پیغام نے ہر ایک کی توجہ حاصل کی ہے۔بالی وُڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ نے انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیے ٹیکسٹ ایمج میں لکھا ہے کہ ’دل کو ایک لمحے کے لیے چُھو لینا، زندگی بھر کے لیے روح کو چُھو لینے کے مترادف ہے۔‘اس سٹوری کے ساتھ اداکارہ نے اپنے فالوورز کو صبح بخیر بھی کہا۔خیال رہے کہ ارجن کپور نے حال ہی میں منعقد ہونے والی دیوالی کی ایک پارٹی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اب وہ سنگل ہیں۔اس پارٹی میں فلم ’سنگم اگین‘ کے اداکار اجے دیوگن، ٹائیگر شروف اور ہدایت کار روہت شیٹی نے بھی شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا نے سنہ 2017 میں ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد سنہ2018 میں ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی تھی۔ان دونوں نے 2019ء میں اپنے رشتے کے بارے میں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کو کئی تقریبات اور ڈنر پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔