بھارت میں سوشل میڈیا کا کنٹرول فوج کے سپرد

image

بھارتی فوج کو سوشل میڈیا مواد کی براہ راست نگرانی کا اختیار مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کو سوشل میڈیا مواد کی براہ راست نگرانی کا اختیار مل گیا ہے اور فوج اب سوشل میڈیا مواد کو ہٹانے کے لیے براہ راست نوٹس جاری کرسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اس حوالے سے ایک سینیئر افسر کو انچارج مقرر کردیا ہے اور اس سینیر افسر کو آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 79(3)(b)کے تحت اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھارتی فوج سے متعلق غیر قانونی مواد ہٹانے کی درخواستیں جاری کرسکےگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھارتی فوج مواد ہٹانے یا بلاک کروانےکے لیے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت پر انحصار کرتی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.