مسافر بس کھائی میں جاگری، 36 افراد ہلاک

image

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترا کھنڈ کے ضلع الموڑا میں ایک مسافر بس بے قابو ہوکر 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔

رپورٹ کے مطابق بس میں کل 50 افراد سوار تھے اور بس گولی کھال کے علاقے سے رام نگر جارہی تھی جس دوران اسے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کی جانب سے حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 4 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts