امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

image

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شب مشی گن کے دوسرے سب سے بڑے شہر گرینڈ ریپڈ میں ریلی کے ساتھ انتخابی دن کا آغاز کیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرینڈ ریپڈ، مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم مشی گن سے جیت جاتے ہیں تو ہماری جیت یقینی ہو گی۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات جیتنے کا 95 فیصد امکان ہے، اگر انتخابات جیت گیا تو امریکا کو نئی بلندیوں پر لے جاؤں گا۔

ٹرمپ نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ توانائی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کر کے افراطِ زر ختم کروں گا۔

سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کامیابی ممکن ہے اگر ہم سب ووٹ دیں، رپبلکن پارٹی انتخابات جیتنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مشی گن میں آٹو موبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بحالی کا بھی وعدہ کیا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts