2022 میں قتل ہونے والے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے (سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی) کی تصویر پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر شیئر کر کی ہے۔جمعرات کو سدھو موسے والا کے والدین نے انسٹاگرام پر اپنے دوسرے بیٹے شبدیپ سنگھ سدھو کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے پنجابی میں ایک کیپشن بھی لکھا، جس میں انہوں نے سدھو کی موت کے بعد ایک اور بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کیا۔انہوں نے ایک اور پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں شبدیپ کو تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔اس ویڈیو میں والدین اور سدھو کی متعدد تصاویر دکھائی دیتی ہیں، جس کے بعد شبدیپ کا نظر آتا ہے۔شبدیپ اپنے والدین کی گود میں بیٹھا نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شبدیپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔کوئی شبدیپ کو کیوٹ قرار دے رہا ہے تو کوئی لکھ رہا ہے ’سدھو موسے والا از بیک۔‘سدھو موسے والا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی شبدیپ کی تصویر کے ساتھ پنجابی کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’نظر میں ایک خاص گہرائی ہوتی ہے جو ہماری زندگیوں کی ہر حقیقت کو سمجھتی ہے۔‘
View this post on Instagram A post shared by Sidhu Moosewala (ਮੂਸੇ ਆਲਾ) (@sidhu_moosewala)
’نظر میں ایک بے قیمت روشنی ہوتی ہے جو الفاظ اور چہرے کی معصومیت سے باہر ہے، جو ہمیشہ ہمیں یہ محسوس کراتی ہے کہ وہ چہرہ جو آنسؤں کے ساتھ خدا کے سپرد کیے گئے اور جو ہمارے درمیان نہیں رہے وہ چہرہ خدا کی برکتوں اور تمام بھائیوں اور بہنوں کی دعاؤں کے ساتھ اب ایک چھوٹے روپ میں ہمارے درمیان ہے۔‘واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بالکاؤر سنگھ اور چارن کور (سدھو موسے والا کے والدین) کے ہاں سدھو موسے والا کی موت کے 22 ماہ بعد ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔اُس وقت بالکاؤر سنگھ نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کی پیدائش کا اعلان کے ساتھ سدھو کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 30 گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔