ابھیشیک کو اپنے شو میں بلانے پرامیتابھ کو پچھتاوا کیوں؟

image

بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن میں بیٹے ابھیشیک بچن کو مدعو کرکے افسوس کرنے لگے۔

معروف ٹی وی شو' کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا سیزن 16 ان دنوں نشر کیا جارہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح امیتابھ بچن ہی کررہے ہیں۔

اب کی بار ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی نئی قسط میں ابھیشیک بچن بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، اس شو کا پرومو گزشتہ روزہی بھارتی میڈیا چینل کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا گیا ہے۔

اس کلپ میں ابھیشیک کو کسی بھی کنٹیسٹنٹ کے انعام جیتنے پر بار بار اپنے والد کے مخصوص انداز '7 کروڑ روپے' کے اعلان کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر امیتابھ بھی حیران ہوکر ہنس دیے۔

دوسری جانب ابھیشیک نے اس کلپ میں ناظرین کو بتایا کہ ان کے گھر کے بچے بھی کھانے کے دوران کسی بھی سوال کے جواب پر ایک ساتھ '7 کروڑ روپے' کا ہی نعرہ لگاتے ہیں جس پر امیتابھ بیٹے کو دیکھ کر کہتے ہیں‘ ابھیشیک کو یہاں بلا کر ایک بہت بڑی غلطی کردی‘۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 کیلئے ایک قسط کا معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کررہے ہیں جب کہ گزشتہ سیزن میں امیتابھ بچن کی فی قسط کا معاوضہ 4 سے 5 کروڑ روپے تھا۔

 

بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.