نازیبا ویڈیو لیک، مناہل ملک کی شہرت میں غیر معمولی اضافہ

image

بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ ان کی نازیبا وائرل ویڈیو ہے۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق بھارتی ریاستوں جیسے اتر پردیش، بہار، چندی گڑھ، مغربی بنگال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مناہل ملک کی ویڈیوز تلاش کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ رجحان اس وقت مزید بڑھا جب ان کی ایک ویڈیو جس میں وہ مشہور گانے ’ماموشی‘ پر رقص کر رہی ہیں، انسٹاگرام پر وائرل ہوئی۔

آسمانی جینز، بلیک ٹاپ اور بلیک شیڈز میں ان کا منفرد انداز بھارتی صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔ اس ویڈیو کو اب تک 4.2 ملین سے زیادہ لائیکس اور کمنٹس مل چکی ہیں۔

بھارتی صارفین نے ’پاکستانی ایچ ڈی ویڈیو‘ اور ’پاکستانی وائرل ایم ایم ایس‘ جیسی اصطلاحات بھی بڑی تعداد میں سرچ کیں۔

مناہل ملک کی شہرت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ان کی اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کی ایک نجی ویڈیو کا لیک ہونا بھی ہے، جس نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا تھا۔

بعض لوگوں نے اس ویڈیو کا مناہل ملک کی جانب سے کیا گیا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا جبکہ دیگر نے ان کے حق میں آواز اٹھائی اور کہا کہ ٹک ٹاکر کو بدنام کرنے کیلئے اے آئی کی مدد سے جعلی ویڈیو تخلیق کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ مشی خان نے اس ویڈیو کو شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دے کر مناہل ملک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس تنازعے کے بعد مناہل ملک نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.