پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے ملاقات میں پاکستان کے حوالے سے دلچسپ گفتگو ہوئی۔
اداکار عدنان صدیقی برطانیہ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں وہ پاکستان میں غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھانے والی غیر سرکاری تنظیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔
ایک انٹرویو میں عدنان صدیقی نے کنگ چارلس کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا کہ تقریب میں کنگ چارلس آئے، سب لوگ کھڑے تھے اور بادشاہ نے میری طرف رخ کرلیا۔
اداکار نے کہا کہ ہم سب کا بیچ لگا ہوا تھا، برطانوی بادشاہ نے بیچ دیکھا اور مجھ سے دریافت کیا تو میں نے بتایا کہ میں ایک اداکار ہوں اور پاکستان سے تعلیم کو فروغ دینے والی این جی او کی نمائندگی کرنے آیا ہوں جس کا سن کر شاہ چارلس خوش ہوئے اور کہا کہ تعلیم پر کام کرنا ضروری ہے، یہ ایک اچھا کام ہے۔
عدنان صدیقی نے یہ بھی بتایا کہ برطانوی کنگ نے پاکستانی ثقافت کی تعریف کی، اتنے سارے لوگوں میں آکر بادشاہ کا مجھ سے بات کرنا میرے لیے خوشی کا موقع تھا، برطانوی کنگ کو صرف تصویروں میں دیکھا تھا لیکن حقیقت میں ہاتھ بھی ملایا اور بات بھی کی۔
اداکار عدنان صدیقی نے مزید بتایا کہ اپنی گفتگو میں کنگ چارلس نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا ۔