لچکدار و کھنچنے والی ٹی وی و موبائل اسکرین متعارف

image

جنوبی کوریا کی مشہور کمپنی ایل جی نے حیران کر دینے والی نئی لچکدار و کھنچنے والی ٹی وی و موبائل اسکرین متعارف کروا دی۔

کمپنی کو یہ 12 انچ کی لچکدار اسکرین تیار کرنے میں تقریباً 5 سال لگے جسے کھینچ کر 18 انچ تک مزید بڑا کیا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ اس اسکرین کو موڑ کر اس میں بَل بھی دیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس اسکرین کی ریزولوشن 100 پکسلز فی انچ ہے جو کمپیوٹر مانیٹر کی معیاری ریزولوشن 72 سے 300 پکسلز فی انچ کے لیے انتہائی مناسب ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ اسکرین کو کھینچنے سے یہاں تک کہ کم یا زیادہ درجۂ حرارت میں بھی اس پر تصویر کی کوالٹی برقرار رہے گی۔

کمپنی کے مطابق اس اسکرین کو کسی بھی جگہ جیسے کہ کار کے ڈیش بورڈ وغیرہ پر بھی رکھ کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ اس اسکرین کو فیشن انڈسٹری میں کپڑوں پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اسکرین کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے اپنے اصلی سائز سے 50 فیصد زیادہ تک کھینچا جا سکتا ہے۔

 

News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.