کیا دنیا کا سب سے پتلا آئی فون لانچ ہونے والا ہے؟ جانیں اس کے ممکنہ فیچرز اور پاکستانی قیمت کے بارے میں دلچسپ معلومات

image

امریکی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل ایک بار پھر سبقت لے جانے کی تیاری میں ہے۔ رپورٹس کے مطابق، کمپنی ایک ایسا اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہو گا، جسے ’آئی فون 17 ایئر‘ کے نام سے پیش کیا جائے گا۔

تجزیہ کار جیف پیو کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، اس ’ایئر‘ ورژن کی خاص بات اس کی محض 6 ملی میٹر موٹائی ہو گی۔ اگر یہ ڈیزائن حقیقت کا روپ دھارتا ہے تو یہ آئی فون 16 کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ پتلا ہو گا، حتیٰ کہ پہلے کے سب سے پتلے آئی فون 6 کی 6.9 ملی میٹر موٹائی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

اب تک آئی فون 17 ایئر کی مکمل تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں، مگر اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 6.6 انچ ڈسپلے، ایلومینیم چیسس، ایپل انٹیلی جنس سپورٹ کے ساتھ A19 ایس او سی چپ، 8GB ریم، 48 میگا پکسل سنگل بیک کیمرہ، فیس آئی ڈی کے ساتھ 24 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور ایپل کا 5G موڈیم کے ساتھ آئے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل کے علاوہ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ بھی میدان میں ہے، اور خبروں کے مطابق وہ ’گلیکسی S25‘ کے نام سے دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے، جس کی موٹائی محض 5.6 ملی میٹر ہو گی۔

ایپل کے آئی فون 17 ایئر کی قیمت کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً $1,299 (امریکی ڈالر) سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ اگر اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے تو یہ قیمت تقریباً 4,00,000 روپے کے لگ بھگ ہو سکتی ہے، مگر کرنسی ریٹ اور ٹیکسز کی بنیاد پر اس میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.