اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے بعد مندی کا رجحان ، ڈالر معمولی سستا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھا گیا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 147 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 95 ہزار 371 پوائنٹس پر آ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی،ڈالر مزید سستا ہو گیا

گزشتہ روز پہلے سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.