کیا سلمان خان نے واقعی ایشوریا رائے کا بازو توڑا تھا؟ حقیقت سامنے آگئی

image

اسٹار کپل ایشوریا اور ابھیشیک کا ازدواجی تعلق ان دنوں خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ایک طرف جہاں دونوں خاندانوں نے تاحال علیحدگی کی تصدیق نہیں کی ہے وہیں دوسری جانب دونوں اداکار بیٹی کی سالگرہ جیسے اہم دن کے موقع پر بھی ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔

ایسے میں ابھیشیک اور ایشوریا کے کئی پرانے انٹرویوز بھی سامنے آرہے ہیں جس کے ذریعے اداکاروں کے ماضی کے تعلقات کو دوری کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

شادی سے قبل ایشوریا اور سلمان کا رومانوی تعلق اور تشدد کی افواہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائےاپنی شادی سے قبل سلمان خان کے ساتھ رومانوی تعلقات میں رہ چکی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ ایشوریا اور سلمان کی دوستی شادی تک جاپہنچی تھی لیکن 2001 میں دونوں کے درمیان دراڑ آگئی اور 2002 میں ایشوریا نے سلمان پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے اپنی راہیں جدا کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

حال ہی میں سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے بھی اداکار کی بدسلوکی اور ان کے ساتھ تکلیف دہ تجربات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’سلمان نے مجھ سمیت ایشوریا کے ساتھ بھی بہت بُرا سلوک کیا، انہوں نے ایشوریا کا کندھا فریکچر کیا تھا ‘۔

ایشوریا کا ردعمل؟

اسی دوران ایک بار پھر ایشوریا کا بھارتی میڈیا کو دیا گیا ویڈیو انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں اداکارہ نے صحافی سے گفتگو کے دوران اسی موضوع پر گفتگو کی تھی۔

اداکارہ نے سلمان خان کی جانب سے کیے گئے تشدد کی افواہوں پر کہا تھا کہ میں اپنے گھر کے باہر سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئی تھی جس پر لوگوں نے من گھڑت کہانیاں بنادی تھیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ’میں نہیں جانتی کہ لوگ ایسے دعوے کیوں کرتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ میں پھسل گئی تھی ‘۔

اداکارہ کی وضاحت پر بھارتی میزبان نے ایشوریا سے سوال کیا تھا کہ آپ کا مطلب ہے کہ آپ کے گرنے کا سلمان سے کوئی تعلق نہیں ؟ اس پر ایشوریا نے کہا تھا کہ ’ظاہر ہے ایسا نہیں ہے، اس دن میں بہت تھک چکی تھی اور گرنے کے بعد بے ہوش ہو گئی تھی ‘۔

واضح رہے کہ 2000 میں ایشوریا کے پاس متعدد فلمز کی شوٹنگ کا شیڈول تھا اسی دوران اداکارہ تھکن کے باعث پھسل کر سیڑھیوں سے نیچے گرگئی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.