الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عادل بازئی کو نااہل قرار دیدیا

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا ہے۔

ایم این اے عادل بازئی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا گیا،فیصلے انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے  این اے 262 ون کی نشست خالی قراردیدی گئی ۔

مالی سال 24-2023:بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا نقصان 591 ارب رہا

واضح رہے عادل بازئی نے الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا ، پھر چند روز بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا،وہ کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل نے ان کے ن لیگ میں شمولیت کے بیان حلفی کو جعلی قرار دیا تھا۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں 22اور25نومبر کوتعلیمی سرگرمیاں اور امتحانات ملتوی

عادل بازئی کا نااہلی ریفرنس نوازشریف نے اسپیکرقومی اسمبلی کو بھجوایا تھا،جس کے مطابق انہوں نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔

فیصلہ سنانے کے بعد الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.